ساتویں عالمی’’ محفل حسن قرأت‘‘15 مارچ کو جامعہ نعیمیہ میں ہوگی

مصرسے قاری جمال السید ،قاری عادل الباز ،قاری محمود سمیت نامورپاکستانی قراء وعلماء کرام شرکت کریں گے

ہفتہ 27 فروری 2016 19:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) نعیمیہ صوت القراء پاکستان کے زیر اہتمام ساتویں عالمی’’محفل حسن قرأت‘‘15مارچ بروزمنگل کو جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگی۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے۔

(جاری ہے)

ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محفل میں مصرسے قاری جمال السید حسین خالد،قاری عادل البازسالم الفن،قاری محمود یوسف عقل،پاکستانی قراء قاری محمد رفیق نقشبندی،قاری خادم بلال مجددی،قاری محمدیونس قادری،قاری کامران،قاری محمدذوالفقار علی نعیمی،قاری محمد اشفاق قصوری،قاری عبدالغفاری جہلمی،مفتی محمدرمضان سیالوی سمیت نامور علماء کرام ،قراء حضرات شرکت کریں گے۔

جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق محفل قرأت کے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تاہم علماء کرام سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔محفل قرأت میں سینکڑوں مدارس کے ناظمین ومدرسین اور طلباء کرام شرکت کریں گے۔