میٹرو ٹرین کیلئے ایکوائر جائیداوں کا معاوضہ ادا کرنے کی خاطر قائم ون ونڈو کیمپ جوہر ٹاؤن منتقل

ہفتہ 27 فروری 2016 19:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے حاصل کی جانے والی جائیداوں کا معاوضہ ادا کرنے کی خاطر شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کئے جا نے والے تین ون ونڈو کیمپوں کو ایل ڈی اے کے مرکزی دفتر جوہر ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایکوائر شدہ جائیدادوں کے مالکان معاوضہ حاصل کرنے کے لئے دن 9بجے سے دوپہر ایک بجے تک ون ونڈو سیل ایل ڈی اے آفس میں تشریف لا ئیں ۔ٹھوکر نیاز بیگ پر قائم کیمپ سے متعلقہ جائیدادوں کا معاوضہ پیر‘ بدھ اور ہفتے کو ‘ جین مندر کیمپ سے متعلقہ جائیدادوں کا جمعہ کو جبکہ کوٹلی گھاسی کیمپ سے متعلقہ جائیداوں کا معاوضہ منگل اور جمعرات کے دن ادا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :