صوبائی حکومت نے تبادلوں تعیناتیوں پر مبنی سیاست کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوری سیاست اور بہترین حکمرانی کو فروغ دیا ،پرویزخٹک
صوبائی اداروں کا قبلہ درست کرکے قوم کو بہترین حکمرانی کا ایک مربوط نظام دیا ہے جس کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں ہی قوم کی کامیابی ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
ہفتہ 27 فروری 2016 19:52
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ترقیاتی منصوبوں کی معیاری تکمیل اور فنڈز کے نتیجہ خیز استعمال کو یقینی بنانے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کے ذمہ دارانہ کردار کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تبادلوں تعیناتیوں پر مبنی سیاست کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوری سیاست اور بہترین حکمرانی کو فروغ دیا ہے جس کا تسلسل ہی قوم کے کامیاب مستقبل کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اراکین صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
و فد کے اراکین میں حاجی صالح محمد خان، سردار ظہور، میاں ضیاء الرحمن اور شیراز خان شامل تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے صوبائی اداروں کا قبلہ درست کرکے قوم کو بہترین حکمرانی کا ایک مربوط نظام دیا ہے جس کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں ہی قوم کی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے میرٹ کو بحال کرکے عوامی نمائندوں کو تبادلوں اور تعیناتیوں کے جھنجھٹ سے آزاد کر دیا ہے تاکہ وہ صحیح معنوں میں قوم کی نمائندگی کا حق ادا کرسکیں انہوں نے حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں تعلیمی اور طبی اداروں کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں انہوں نے واضح کیاکہ موجودہ حکومت عمارتوں کی غیر ضروری تعمیر کی بجائے اداروں میں عملے کی کمی کو دور کرنے پر توجہ دے رہی ہے کیونکہ بغیر سٹاف کے عمارتوں کا کوئی فائدہ نہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں چار سو ہائیر سیکنڈری سکولوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ سکولوں میں فرنیچر ز کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے وزیراعلیٰ نے تعمیراتی منصوبوں میں معیار کو برقرار رکھنے کی ضرور ت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے بغیر نکاسی آب اور تحفظ کے انتظامات کے بغیر سڑکوں کی تعمیر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ یہ منصوبے جزوقتی نہیں بلکہ مستقبل کیلئے بھی ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندے تعمیراتی کاموں پر نظر رکھیں اور عوامی وسائل کے غلط استعمال کو روکیں انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنی نئی نسل کیلئے اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے اگر منتخب عوامی نمائندے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ راہداری روٹ سے متعلق وفاق کو صوبے کے تحفظات و مطالبات سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں راہدری روٹ اور اس سے منسلک دیگر منصوبوں کی تعمیر کیلئے فزبیلٹی بنا کر وفاقی حکومت کو دیں گے اور صوبے کے حقوق کا بھر پور تحفظ کیا جائے گا وفد نے صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے تبدیلی کے ایجنڈے کے تحت حکومتی جدوجہد کی کامیابی کیلئے اپنی طرف سے بھر پورکردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.