پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،19 دہشتگرد ہلاک ، جوابی فائرنگ میں ایک افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

ہفتہ 27 فروری 2016 19:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پاک افغان سرحد کے قریب شوال میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 19 دہشتگرد مارے گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شوال میں دہشتگردوں کیخلاف زمینی آپریشن پر پیش رفت جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب شوال میں منگروٹی کے علاقہ میں سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا دہشتگردوں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی اور دونوں طرف سے فائرنگ شدید تبادلہ ہوا جس کے دوران 19 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت چار سیکیورٹ اہلکار شہید ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :