توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کی مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ،بیگم شاہدہ قدیر

ہفتہ 27 فروری 2016 19:44

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) اسلام آبادکی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے،توانائی کا بحران ہمارے لئے چیلنج ہے ،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کی مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی - ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا دامن صاف ہے عوام کو گمراہ نہیں کیاجاسکتا،حکومت پاکستان کی داخلی ،خودمختاری اور حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی-بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ میاں برادران ہی عوا م کے حقیقی نمائندے ہیں جو آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں،دہشت گردی سے نپٹنے اور ملکی دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،اس وقت پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،جس کے خاتمے کیلئے پائیدار اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور اس مقصد کیلئے سیاسی و عسکری قیادت متحد ہے، حکومت اور قوم کے حوصلے بلند ہیں جو ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے، عوامی خدمت کے شعبہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے، کھوکھلے نعروں سے عوام کو بہکانے کی کوشش کرنے والوں کو ایک پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے نعروں اور وعدوں کی بجائے عملی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :