فلم مائی کنٹری کا ٹریلرجلدریلیز کردیاجائے گا،پروڈیوسراسد جاوید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:43

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔27فروری۔2016ء) اردورنگین فلم ”مائی کنٹری“کا کیمرہ آئندہ چند روز میں کلوزہوجائے گاجبکہ ایڈیٹنگ تیزی سے جاری ہے اورمارچ کے پہلے ہفتے فلم کاٹریلراورپوسٹر ریلیز کردیا جائے گا ان خیالات کا اظہارمعروف ایکٹراور پروڈیوسراسد جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے مزید بتایا کہ فلم کے رائیٹرابرارحبیبی ہیں جبکہ کاسٹ میں ببرک شاہ،بابرخان،حناء ہیروئن،عائشہ ،شفیق راجہ،شاہدہاشمی،سلیم البیلا،سمعی ودیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم ”مائی کنٹری“ 2016کی سپرہٹ اورپاکستان کی یادگارفلموں کی لسٹ میں شامل ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میکنگ کے دوران بہت محنت کی گئی ہے ،سکرپٹ بہت مضبوط،ڈائریکشن جانداراور ایکٹنگ بے مثال رہی جس کی وجہ سے مجھے قوی امید ہے کہ فلم مائی کنٹری بکس آفس میں تہلکہ مچادے گی اورسینماؤں کی رونق کو دوبالا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پروڈیوسراسدجاویدنے بتایا کہ ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے جسے فنکاروں کی سرزمین کہا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :