منہاج القرآن کالج آف شریعہ کے زیر اہتمام 29 مارچ سے 4 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گا

ہفتہ 27 فروری 2016 19:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) منہاج القرآن کالج آف شریعہ کی بزم منہاج نے 4 روزہ تقریبات کا شیڈول جاری کیا ہے، 29 فروری کو حسن قرأت اور عربی میں تقاریر کا مقابلہ ہو گا جس میں صاحبزادہ حامد رضا اور چیئرمین مدرسہ بورڈ ڈاکٹر عامر حسین مہمان خصوصی ہونگے، یکم مارچ کو نعت رسول مقبول ﷺ کے حوالے سے طلبہ کے درمیان مقابلہ ہو گااور مہمان خصوصی خرم نوازگنڈاپور، ڈاکٹر ہرمن ہونگے، 2 مارچ کو اردو میں تقاریری مقابلہ ہو گا جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد عتیق ،علامہ راجہ ناصر عباس اوراعجاز چودھری مہمان خصوصی ہونگے، 3 مارچ کو اردو مباحثہ اور مضمون نویسی کے مقابلے ہونگے، مقابلہ جات میں مختلف شعبہ جات کی نامور شخصیات میں مہمان خصوصی ہونگی، 3 مارچ کے مقابلوں کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری ،اوریا مقبول جان، ابرار الحق، اجمل نیازی اور عثمان پیرزادہ مہمان خصوصی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :