جائیدار میں حصہ مانگنے پر چار افراد نے گھرمیں گھس کر معمر خاتون کو تشد د کا نشانہ ڈالا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:42

کامونکے(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔27فروری۔2016ء)جائیدار سے حصہ مانگنے پر خاتو ن سمیت چار افراد نے گھر میں گھس کر معمر خاتون کو تشد د کا نشانہ ڈالا۔بتایا گیا ہے کہ رحیم پورہ کی نسیم بی بی نے اپنے بھائی الطاف سے جائیدار مین حصہ مانگا جس کا اُسے رنج تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اسی بناپر گھر میں زبردستی گھس کر الطاف نے اپنی بیوی اور دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے نسیم بی بی کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔اور جاتے گھر کا سامان بھی توڑ دیا۔واہنڈو پولیس نے نسیم بی بی کے بیٹے محمدشہزاد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔