بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ ماہ دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں تیاریاں کا باقاعدہ آغاز

مخدوم احمد محمود کی زیر صدارت اجلاس ، بلاول بھٹو کے شایان شان استقبال کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت

ہفتہ 27 فروری 2016 19:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے آئندہ ماہ دورہ جنوبی پنجاب کے سلسلہ میں تیاریاں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت بسراء اور جنوبی پنجا ب کے سینئر ایڈوئزار عبدالقادرشاہین ، سیکرٹری اطلاعات خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کے صوبائی، ڈویثرنل، ضلعی عہدیداروں سمیت پارٹی کی ذیلی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر انکا شایان شان استقبال اور جنوبی پنجاب کے اضلا ع رحیم یار خان، ملتان اور بہاولپور میں ہونے والے عوامی اجتماعات سے خطابات کے پروگراموں کو کامیاب بنانے کے لیے تیار یاں تیز کر دیں کیونکہ ان کا یہ دورہ ملکی سیاست میں ایک اہم اہمیت کا حامل ہے اور ملک کی آئندہ کی سیاست کا رخ تبدیل کر کے نئی راہیں متعین کریگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انہوں نے پارٹی تنظیموں کی طرف سے مختلف کمیٹیوں کی حتمی منظوری دیکر انہیں پابند کیا ہے کہ وہ چیئرمین کی آمد اور موجودگی تک اپنی روزانہ ک بنیاد پر کارکردگی اقدامات اور انتظامات پر مبنی رپورٹ پارٹی کے صوبائی آفس ارسال اور رابطے میں رہیں