صفائی کے ناقص انتظامات: محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سیل کیے گئے ہوٹلوں پر کا م جاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:40

اٹھارہ ہزاری (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔27فروری۔2016ء)صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈی ایس آئی اور محکمہ ہیلتھ کی طرف سے سیل کیے گئے ہوٹلوں پر کا م دھڑلے سے جاری ،سرکاری احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر نے صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے چوک اٹھار ہزاری میں موجود گیلانی ہوٹل اور بسم اللہ ہوٹل کو سیل کردیا تھا سیل کیے جانے کے چند لمحے سرکاری افسر کے احکامات گیلانی ہوٹل کے مالکان محمد حیات عرف کالو ماچھی اور لودھرا برادر زنے ہوٹل کھول لیے اور صفائی کے ناقص انتظامات بدستور برقرار رہے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ہوٹل مالکان قانون شکنی کے آئے روز مرتکب ہوتے رہتے ہیں اور ماضی میں بھی متعددبار سزا کی زد میں ا ٓچکے ہیں ۔