در جہ چہا ر م کے پانچ سو ملا زمین کو اگلے گریڈ میں ترقی نہ مل سکی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:37

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔27فروری۔2016ء)محکمہ تعلیم سرگودھا کے در جہ چہا ر م کے پانچ سو سے زا ئد خواتین اور مر د ملا زمین کو پنجاب حکومت کے احکا ما ت کے با و جو د اگلے گریڈ میں ترقی نہیں دی جا سکی جب کہ دیگر محکمو ں میں موجود درجہ چہا ر م کے ملا ز مین کو ترقی مل جا نے کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے در جہ چہا ر م ملازمین میں بے چینی اور بددلی پید ا ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ در جہ چہا ر م کے ملا ز مین کا کہنا ہے کہ افسران نے درجہ چہارم ملازمین کو حکومتی ہدایات کی روشنی میں اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے لئے اب تک دس مر تبہ فہر ستیں مر تب کی ہیں لیکن نا معلوم وجو ھا ت کی بنا پر ان پر عمل نہیں کیا جا رہا انہو ں نے کہا کہ 35 سال تک درجہ چہا ر م کے ملازمین کو ایک ہی حیثیت سے ملازم رکھنا نا انصافی ہے جب کہ بیشتر ملا زمین اپنی تعلیم میں بھی اضا فہ کر چکے ہیں ۔درجہ چہارم خواتین اور مر د ملا زمین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فور ی طو ر پر ترقی دی جا ئے اگر ایسا نہ کیا گیا تو درجہ چہا ر م کے ملا زمین اپنے حقو ق کے لئے احتجا ج پر مجبو رہو جا ئیں گے ۔