پنجاب اسمبلی کے منظو رکردہ بل سے خواتین کے تحفظ نہیں بربادی کا راستہ کھلے گا، بل کی منظوری وزیراعظم کے پاکستان کو لبرل بنانے کے اعلان کی عملی شکل ہے، غیر ت مند مردو خواتین کو مادر پدر آزاد بنانے کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، مردوں کواپنی اولاد اور بیویوں سے کسی معاملہ میں بازپرس سے روکنے سے عملاً طلاق کا دروازہ کھلے گا

جمعیۃ علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 19:11

اکوڑہ خٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) جمعیۃ علماء اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کا تحفظ خواتین کے نام سے بل پاس کرانا وزیراعظم میاں نواز شریف کا پاکستان کو لبرل بنانے کے اعلان کو عملی شکل دینا ہے ، اس بل سے ملک کے غیرت مند خواتین اور مردوں کو مادر پدر آزاد بنانے کا پروگرام شروع ہوچکا ہے، مردوں کواپنی اولاد اور بیٹیوں اور بیویوں سے کسی معاملہ میں بازپرس سے روکنا عملاً طلاق کا دروازہ کھولنا ہے۔

اس بل سے خواتین کو تحفظ نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کا راستہ کھلے گا، اِس بل میں مرد کو کڑا پہنانے کی بات گویا عورت کو چوڑیاں اتروا کر مردوں کو پہنائی جارہی ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں اکوڑہ خٹک میں ملک کے مختلف حصوں بلوچستان لاہور،چکوال،علاقہ چھچھ،بنوں سوات سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کررہے تھے، جس میں جامعہ مدینہ لاہور کے مولانا محمود میاں ،چکوال سے مولانا عبدالقدوس نقشبندی قاسی،مولانا حبیب الرحمن قاسی،مولانا امیتاز ،حضرو سے مولانا راشد علی زئی،مولانا قاری چن محمد ،مولانا قمر الاسلام ،مولانا محمد رضوان ،مولانا مفتی رشید احمد اور بلوچستان کے کالجوں اور مدارس کے تقریباًڈیڑھ درجن نوجوان طلبہ شامل تھے، مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا سید یوسف شاہ بھی موجود تھے، مولانا سمیع الحق نے تبلیغی جماعت پر گوناگوں پابندیوں اور ہر طرح پریشان کرنے کے اقدامات پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ جس کام کی غیر مسلم حکومتوں کو جرات نہ ہوسکی وہ کام شریف برادران کرکے مغربی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الح قنے کہاکہ اگ ردینی جماعتوں اور قوتوں نے بروقت ذمہ داری محسوس نہ کی تو خدانخواستہ بہت جلد اندلس اور سمرقندوبخارا اور مغربی تہذیب کا گہوارہ بن جائے ، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ پرویز مشرف نے قومی اسمبلی سے حقوق نسواں بل منظور کراکر فحاشی اور بے حیائی کا دروازہ کھول دیا، اور اب نواز شریف نے تحفظ خواتین بلک کے ذریعہ شریف اور حیاء دار مسلمانوں کے گھروں پر شب خون مارا ہے۔