مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید ملک کی ترقی کی مخالفت ہے،عوام فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کر نیوالوں کو مسترد کر دیں گے، میٹرو ٹرین کا منصوبہ مکمل ہونے سے عام آدمی کو عالمی معیار کی باکفایت اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی، سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی
وزیراعلیٰ پنجاب کی وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ سے گفتگو
ہفتہ 27 فروری 2016 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید ملک کی ترقی کی مخالفت ہے،عوام فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کر نیوالوں کو مسترد کر دیں گے، میٹرو ٹرین کا منصوبہ مکمل ہونے سے عام آدمی کو عالمی معیار کی باکفایت اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی، سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔
وہ ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہو چکا ہے۔(جاری ہے)
چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد جاری ہے۔
سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔سی پیک کے منصوبے مکمل ہونے سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ملک ترقی، خوشحالی، امن اور روشنی کے پرامید سفر پر گامزن ہے اور آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور معاشی طو رپر مستحکم ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خواب کی حقیقی تعبیر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھتی ہے اور اسی وژن کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین مفاد عامہ کا ایک عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے لاکھوں افراد کو فائدہ پہنچے گا اور عام آدمی کو عالمی معیار کی تیز رفتار، باکفایت اور جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹس کی زبردست عوامی مقبولیت اور پذیرائی ملنے کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس پر تیز رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید پاکستان کی ترقی اور عام آدمی کی خوشحالی کی مخالفت ہے۔ عوام ماضی میں مفاد عامہ کے منصوبوں کی مخالفت کرنے والوں کو یکسر مسترد کر چکے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام نے ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کو رد کیا اور آئندہ بھی عوام ایسے عناصر جو فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرتے ہیں، انہیں مسترد کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہر قدم عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل تک لے جانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا اور روشنیوں کا ملک کہلائے گا۔ وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی عوامی خدمت کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب حکومت عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے بہترین اندا ز میں کام کررہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.