20نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کیا ہواہے،سراج الحق

احتساب کے ادارے کرپٹ عناصر کیلئے سہولت کاروں کاکردار ادا کررہے ہیں ،چورچور کا احتساب نہیں کرسکتا جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغازخیبرپختونخواکے جنوبی ضلع کرک سے کردیا ہے ٗپورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی اس تحریک کا اختتام ایک ترقیافتہ اسلامی اور خوشحال پاکستان پر ہوگا،امیر جماعت اسلامی کاجلسہ سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 18:46

پشاور،کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ نیب نے بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کیا ہواہے احتساب کے ادارے کرپٹ عناصر کیلئے سہولت کاروں کاکردار ادا کررہے ہیں ،چورچور کا احتساب نہیں کرسکتا کوئی بھی حکومت آج تک دوسرے حکومت کا احتساب نہ کرسکی بلکہ احتساب کی بجائے آج تک ہر حکومت نے ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کی ہے ،جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغازخیبرپختونخواکے جنوبی ضلع کرک سے کردیا ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی اس تحریک کا اختتام ایک ترقیافتہ اسلامی اور خوشحال پاکستان پر ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک سے کرپشن فری پاکستان تحریک کے آغاز کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،جبکہ اس موقع پر جلسہ گاہ میں موجود ہزاروں لوگوں نے کرپشن فری پاکستان تحریک کا حصہ بننے اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے سفیر بننے کا امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کے ساتھ کھڑے ہوکر وعدہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کرک کے امیر مولانا تسلیم اقبال ،ضلع بنوں کے امیر ڈاکٹر ناصر خان اور جماعت اسلامی یوتھ کے نائب صوبائی صدر محمد ظہور خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ تعلیم و صحت کی سہولتیں شہریوں کو دیناحکومت کی ذمہ داری ہے حکمرانوں کو اختیارات کے دفعات تواہیں مگر عوام کے حقوق اور مسائل پر اندھے بہرے اور گونگے ہوجاتے ہیں حکمران آئین سے وفاداری کی بجائے بے وفائی اور غداری کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھاکہ تین بار حکومتیں کرنے کے بعد میاں نواز شریف اچھی حکمرانی کریں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا ،مسجد نبویﷺ میں علمائے کرام نے بتایا تھا کہ میاں نواز شریف نے مسجد نبویﷺ میں وعدہ کیا تھا کہ اگر انہیں پھر سے حکمرانی کرنے کا موقع ملا تو وہ سود کے نظام کو ختم کرکے اسلامی ریاست قائم کریں گے مگر تین سال انہیں اب حکمرانی کے ہوگئے ہیں ان تین سالوں میں سود ی نظام کو تقویت ملی اور پاکستان کو اسلامی ریاست کی بجائے لبرل پاکستان بنانے کا باقاعدہ اعلان کیاسینیٹر سراج الحق کاکہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی اور یہ بتایا گیا کہ انکے بستروں میں بم ہوتے ہیں لیکن میں ان حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ توبہ تائب ہوکر اﷲ سے معافی مانگیں ،تبلیغی جماعت کے ان اکابرین کے بستر انسانیت کے خلاف نہیں بلکہ یہ بسترے شیطان کے خلاف ایٹم بم ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایسے قانون کی منظوری دی گئی ہے جس میں خواتین بااختیار ہونگی والد اپنی بیٹی سے جبکہ شوہر اپنی بیوی سے اونچی آواز میں بات کرنے پر حوالات میں ہوگا انہوں نے میاں شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپ پیرس یالندن کے وزیر اعلیٰ نہیں پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں اس قانون کے نتیجے میں آپ نے امریکہ اور یورپ کو خوش کیا ہوگا اور یقینا وہاں سے آپ کو اچھے نمبر ملے ہونگے مگر آپ نے اﷲ اور اسکے رسول ﷺ کو ناراض کیا ہے یہ حکمران ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں کیا اس ملک کو امریکہ کا 52واں سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرپشن فری پاکستان اسلئے شروع کی ہے کیونکہ پاکستان میں روزانہ بارہ ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اور اس کرپشن میں حکمران ،بڑے بڑے آفیسرز اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد ملوث ہیں ،انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس دو لاکھ سے زیادہ درخواستیں جمع ہوچکی ہیں مگر نیب نے بھی بڑے بڑے مگر مچھوں سے مک مکا کرلیا ہے کرپشن میں ملوث ایک شخص سے پچاس کروڑ روپے وصول کرکے باقی معاف کرلئے ہیں کیا یہ پیسے انکے باپ کے ہیں کہ انہوں نے معاف کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے ہم آخری حد تک جائینگے اور ملک سے کرپشن کے ناسو ر کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کسی وزیر یا عہدیدار پر کرپشن کا الزام تک نہیں اسلئے کرپشن کے خلاف جہاد صرف جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے اسلئے کرپشن کے خلاف ہم میدان میں ہیں اور ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان مہم چلائینگے۔