حضور نبی کریم کے احکامات اپنانے میں ہی نجات ہے‘ صوفی مسعوداحمد صدیقی

امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی لاہور آمد، ذیلی حلقوں کے دورے ، شرکاء سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاہے کہ حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ کی روشنی میں ان کے احکامات اپنانے میں ہی ہماری نجات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی لاہور آمد کے بعد تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ضلعی یونٹوں کے دوروں کے دوران شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ موجودہ دور جہاں شیطانیت ، بے راہ روی اور فحاشی اپنے عروج پر ہے حضور نبی کریم کی ذات اقدس کو مشعل راہ بناتے ہوئے فرمودات نبوی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کی زیادہ سے زیادہ نشرواشاعت کی ضرورت ہے تاکہ ہم اﷲ رب العزت کی رحمت کے حقدار بن سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی روزمرہ زندگی کو سیرت طیبہ کے عین مطابق گزارنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔

خواتین گھروں ، بازاروں میں اورجہاں تک ہوسکے پردے کا خصوصی طور پر اہتمام کریں، نوجوان نسل کو بے راہ روی کی دلدل سے نکالنے کیلئے بزرگان دینؒ کی تعلیمات اور روحانیت سے ہمکنار کرنا ہوگا۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے اچھرہ، سوڈیوال ، مصطفی آباد، مغل پورہ، گلشن راوی، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ، گورنمنٹ ایمپلائیز سوساسٹی، ماڈل ٹاؤن، ملتان روڈ، سبزہ زار سمیت دیگر حلقوں کا دورہ کیا اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محلوق خد ا کی بے لوث خدمات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر ز پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر حاجی افتخار نقشبندی، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی سمیت فا?نڈیشن کے دیگر سینئر ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :