بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈا?ن جاری ،ابتک366بھکاریوں کو حراست میں لیا

گداگروں کے خلاف کارروائی میں کسی بھی غفلت ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں سے ہر گز کوئی رعایت نہیں ہوگی‘ طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 27 فروری 2016 18:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ امن وامان اور سکیورٹی کے پیش نظر ڈی ایس پیزاور سیکٹر انچارجزسڑکوں اورٹریفک سگنلزپر بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائیں۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ گداگروں کے خلاف کارروائی میں کسی بھی غفلت ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں سے ہر گز کوئی رعایت نہیں ہو گی اور اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کی جائے گی۔

سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس نے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران366بھکاریوں کو حراست میں لیتے ہوئے270خواتین اور کمسن بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جبکہ96پیشہ وربھکاریوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادیئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انہوں نے تما م ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں گداگروں اور پیشہ وربھکاریوں کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ضلعی پولیس کے حوالے کریں۔

جرائم پیشہ عناصر گداگروں کے روپ میں شہریوں کی جان ومال کے دشمن ہیں جبکہ سگنلز پر بھیک ما نگنے والوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک پرابلم بھی پیدا ہوتی ہے ،طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ان کیخلاف کاروائی کرنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آتی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے کہا کہ وہ سڑکوں،چوراہوں پر بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں خیرات نہ دیں اورپیشہ ور گداگروں کی اطلاع ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :