ملتان میں پتنگ فروشی،ون ویلنگ ولاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر 21افراد گرفتار

ہفتہ 27 فروری 2016 18:18

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء ) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر پتنگ فروشوں،لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی،جوا ء اور ون ویلنگ کرنیوالے 21افراد کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عمران ، تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم صابر علی وملزم منظور، تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم عدیل،تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد قاسم جبکہ تھانہ کینٹ نے ملزم باسط علی کو گرفتار کرلیااوران سے سینکڑوں پتنگیں اور گوٹے برآمد کرلیے جبکہ لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر امام مساجد ذوالفقار اور عبدالخالق کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

اسی طرح پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان اکمل اور ایاز سے آتش بازی کاسامان برآمد کر کے انہیں گرفتارکرلیا جبکہ ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس نے ون ویلرز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد عمیر، علی رمضان، محمد سلیم، فواد خان، محمد علی، شان، محمد نوید اور عبدالمجید کوو ن ویلنگ اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے پر قابو کرلیا۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور ریاض،شکیل،سہیل عبدالستار اور رشید کو گرفتار کر کے رقم برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :