یونیورسٹی آف صوابی کو شہید اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے نام سے منسوب کیا جائے، عبدالحئی

ہفتہ 27 فروری 2016 18:16

صوابی۔27 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن )ضلع صوابی کے دیرینہ سر گر م رہنما عبدالحئی شیر داد خیل نے صوبائی حکومت سے یونیورسٹی آف صوابی کو باچا خان یونیورسٹی چار سدہ کے شہید اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوابی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر حامد حسین نے یونیورسٹی کے سینکڑوں بچوں کی جان بچانے کے لئے خود جام شہادت نوش کیااور پورے ملک میں شجاعت ، بہادری اور دلیری کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے شہید کی بیوہ جو کہ گورنمنٹ زنانہ ڈگری کالج مانکی صوابی میں عارضی پوسٹ پر بحیثیت اُستانی تعینات ہیں کو بھی جلد از جلد مستقل کر نے کابھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :