سرے کاؤنٹی نے جنوبی افریقن آل راؤنڈ کرس مورس کی خدمات حاصل کر لیں

ہفتہ 27 فروری 2016 16:52

سرے کاؤنٹی نے جنوبی افریقن آل راؤنڈ کرس مورس کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) انگلش کاؤنٹی سرے نے جنوبی افریقن آل راؤنڈر کرس مورس کی خدمات حاصل کر لیں، کرس مورس نے حال ہی میں لمیٹڈ اوورز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

سرے کاؤنٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے کرس مورس سے معاہدہ طے پا گیا ہے، مورس رواں سال جولائی میں سرے کاؤنٹی جوائن کریں گے انہیں ویسٹ انڈین ڈوئن براوو کے متبادل کے طور پر ٹیم شامل کیا گیا ہے جو کیربیئن پریمیئر لیگ شرکت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

کرس مورس نے سرے سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا میری زندگی کی بہت بڑی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرے کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور میرے لئے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا، اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔