لسبیلہ یونیورسٹی میں گزشتہ امتحانات میں طلباء کو جان بوجھ کر فیل کیاگیا، بی ایس او

ہفتہ 27 فروری 2016 16:12

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئرممبران سلمان ریکی،عمران بلوچ،کامریڈعبدالواحدبلوچ اور دیگر نے اپنی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہاہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی میں گزشتہ امتحانات میں طلباء کو جان بوجھ کراور ایک سازش کے تحت فیل کیاگیاتاکہ طلباء اپنے جائز حقوق سے دستبردار ہوں لیکن ہم یونیورسٹی انتظامیہ کو خبردار کرناچاہتے ہیں کہ وہ جلد ازجلد طلباء کے پیپرز کو ری چیک کرکے انہیں انصاف فراہم کریں ورنہ ہمیں محبوراًاحتجاج کا راستہ اپناناہوگاانہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی عرصے سے یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کے ساتھ سراسرزیادتی اور ناانصافی کرتی چلی آرہی ہے جوقابل مذمت اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اگریونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے پیپرز کوری چیک کرکے انصاف فراہم نہ کیاتو ہم احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹانے سے گریز نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :