کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا

ہفتہ 27 فروری 2016 16:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) میدانی علاقوں کی گرم ہواوٴں نے شہر قائد کا موسم گرم کردیا ہے ۔کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر میں موسم نے انگڑائی لی ہے اور درجہ حرارت بتدریج گرم ہورہا ہے،محکمہ مو سمیات کا کہنا ہے میدانی علاقوں کی گرم ہواوں نے شہر کو گرم کر دیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2مارچ تک گرم ہوائیں کراچی کی مہمان رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :