شعبہٴ کرمنالوجی کراچی یونیورسٹی کے طالبعلموں کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ہفتہ 27 فروری 2016 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)کراچی یونیورسٹی کے طالبعلموں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے موجودہ انتظامی اور پیشہ وارانہ مہارت پرانھیں فخر ہے ۔ن خیالات کا اظہارکراچی یونیورسٹی کے 70 ایم اے پریویس(M.A Previous) کریمنالوجی کے طالبعلموں اور فیکلٹی ممبران نے ہفتہ کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران کیا ۔

اے آئی جی سکیورٹی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس مقصود احمد نے طالبعلموں کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں اور خواتین کمانڈوز سمیت کمانڈوز کوبین الاقوامی معیار کی پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافے کے لیے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

مقصود احمدنے بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں جدید تربیت یافتہ اور اسلحہ سے لیس کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم(Special Weapons and Tactics Team) (S.W.A.T)قائم کردی گئی ہے ۔اے آئی جی سیکیورٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی وژن 2020 کے تحت" انسداد دہشت گردی یونیورسٹی" کے قیام کا فیصلہ کیا جاچکا ہے تاکہ طالبعلوں کو تحقیق، دہشت گردوں کے نئے طریقوں سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں شعبہٴ پولیس سے متعلق دنیا میں ہونے والی نئی معلومات سے آگاہ کیا جاسکے۔

یونیورسٹی طالبعلوں کو جدید مروجہ اصولوں اور پولیسنگ کے بارے میں بھی معلومات سے آگاہ کرے گی۔انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ یونائیٹڈ کنگڈم ایکریٹیڈیشن سسٹم UKAS) (برطانیہ کی جانب سے بین الاقوامی معیار کا انسداد دہشت گردی کا معیار رکھنے ، اہم تنصیبات واہم شخصیات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پرایس ایس یو کوISO سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

مقصود احمد نے مزید بتایا کہ نظم وضبظ اور پیشہ وارانہ معیار کو برقرار رکھنے کا مقصد ہے کہ ملک میں موجودہ دہشت گردی کا قلع قمع کیا جاسکے۔دورے کے دوران طالبعلوں اور فیلکٹی ممبران نے کہا کہ عام آدمی کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصرکے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایس ایس یو کے کمانڈوز اور افسران کا معیار قابل فخر ہے۔