نیب کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور کی پی آئی سی میں اینجیو پلاسٹی

ہفتہ 27 فروری 2016 14:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاجور کی پنجاب انسٹی ٹیو ٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو پلاسٹی کی گئی ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث پی آئی سی لیجایا گیا جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے امتیاز تاجور کے دل کی بند شریان کھولنے کیلئے ایک سٹنٹ ڈالا جس کے بعد انہیں آپریشن تھیٹر سے سی سی یو تھری میں منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :