کراچی،نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

ہفتہ 27 فروری 2016 14:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء ) نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کا ساتھی فرارہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :