سیکورٹی فورسز کی بولان میں کاروائی ،دومشتبہ افراد گرفتار ،حساس دستاویزات برآمد

ہفتہ 27 فروری 2016 14:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) فرنٹیئر کور اور لیویزنے بولان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے سیکیورٹی فورسز کی یونیفام، حساس دستاویزات برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئر کور اور لیویز نے بولان میں مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔پوچھ گچھ کرنے پر ملزمان کے قبضے سے سیکیورٹی فورسز کی یونیفارم اور حساس دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔