ترجما ن پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی گولڈن ہینڈ شیک سے متعلق خبروں کی وضاحت

ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کی تجویز زیر غور نہیں، ایئر لائن کو نقصان سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، دانیال گیلانی

ہفتہ 27 فروری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کے ترجمان دانیال گیلانی نے گولڈن ہینڈ شیک سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،نہ اس کی مد میں کوئی رقم مختص کی گئی ،قومی ایئر لائن کو بھاری نقصان سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے گولڈن ہینڈ شیک سے متعلق خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ گولڈن ہینڈ شیک کی مد میں کوئی رقم مختص نہیں کی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن کو بھاری نقصان سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔ دانیال گیلانی نے کہا کہ اس قسم کی خبروں سے پی آئی اے کے ملازمین میں غیر ضروری بے چینی پھیلانا ناقابل افسوس ہے۔

متعلقہ عنوان :