بنوں‘ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں ایک اہلکار شہید‘ ایک زخمی

ہفتہ 27 فروری 2016 14:15

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا‘ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

زخمی ہونے والے اہلکار کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔ واقعہ کے بعد ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی

متعلقہ عنوان :