بادامی باغ کے پارک سے مردہ حالت میں ملنے والی آٹھ سالہ بچے کی شناخت ہو گئی

ساجد شفیع جمعہ کے روز شاد باغ کے علاقہ سے اغواء کیا گیا ،مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کر دیاگیا

ہفتہ 27 فروری 2016 13:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ بادامی باغ کے پارک سے مردہ حالت میں ملنے والی آٹھ سالہ بچے کی شناخت ہو گئی ۔ساجد شفیع کو جمعہ کے روز شاد باغ کے علاقہ سے اغواء کیا گیا اور مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ شاد باغ پولیس کے مطابق آٹھ سالہ ساجد شفیع کی گمشدگی کا مقدمہ جمعہ کے روز ہی درج کر کے اس کی تلاش کیلئے کوششیں جاری تھیں ۔ گزشتہ روز بادامی باغ کے الفاروق پارک سے ایک بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی ساجد شفیع کے نام سے شناخت ہوگئی ہے۔ بتایاگیا کہ بچے کو مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ‘پولیس نے لاش ہسپتال منتقل کر کے ملزمان تک پہنچنے کیلئے اپنی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :