ملیالم فلموں‌کے معروف فلمساز راجیش پلائی انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 13:13

ملیالم فلموں‌کے معروف فلمساز راجیش پلائی انتقال کر گئے

کیرالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء): ملیالم فلموں کے معروف فلمساز راجیش پلائی انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راجیش پلائی 41 سال کی عمر میں پی وی ایس اسپتال میں آج صبح 11 بجکر 45 منٹ پر انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

راجیش پلائی کو دو روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں فوری طور پر وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔ گذشتہ کئی ماہ سے راجیش پلائی کو متعدد مرتبہ اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے ”ٹریفک“ اور ”ملی“ جیسی فلمیں بنائیں ۔ ان کی آنے والی فلم کے ساؤنڈ مسکنگ کے دوران نمونیے کی شکایت بھی تھی جس نے ان کی حالت میں مزید بگاڑ پیدا کیا اور وہ انتقال کر گئے۔