کراچی ‘ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو ہلاک کردیا ‘ملزم کا ساتھی فرار

ہفتہ 27 فروری 2016 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو ہلاک کردیا ‘ مقابلے کے دوران ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کا ساتھی فرارہوگیا ‘ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ‘آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نیمقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔