بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس میں 2چوروں کی گھسنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی

ہفتہ 27 فروری 2016 13:06

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی بغداد کیمپس میں 2چوروں کی گھسنے کی کوشش سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بغداد الجدید کیمپس عرفان اکبر خان کے مطابق گزشتہ رات کو دو چوروں نے اسلامیہ یونیورسٹی میں گھسنے کی کوشش کی،سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کردی جس سے چور فرار ہوگئے۔پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔پولیس کے مطابق چور کیمپس کے نزدیک موسیٰ کالونی کے رہائشی تھے جو درختوں سے لکڑیاں کاٹنے کی کوشش کررہے تھے ‘پولیس نے چوروں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں