عزیر بلوچ کو ذاتی طور پر نہیں جانتی، باتیں میڈیا پر سنی ہیں ‘ ناہید خان

عزیر بلوچ جب عدالت کے سامنے 164کا بیان قلمبند کرائے گا تب کوئی تبصرہ کرونگی ‘ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 13:06

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)پیپلزپارٹی ورکرز کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ وہ عزیر بلوچ کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں، عزیر بلوچ کی باتیں میڈیا پر سنی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ عزیر بلوچ جب عدالت کے سامنے 164کا بیان قلمبند کرائے گا تب وہ کوئی تبصرہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کے حوالے سے جب بھی عدالت انہیں بلائیگی وہ ایمانداری سے وہ سب کچھ بتائیں گی جو اْن کومعلوم ہے۔ناہید خان کے مطابق جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پارٹیوں کے اندر جمہوریت ہونی چاہیے، پارٹی میں جمہوریت تب ہوسکتی ہے جب خاندانی جاگیریں نہ بنائی جائیں