آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ‘محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 فروری 2016 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ‘ کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے فورکاسٹنگ آفیسرعمران احمد صدیقی کی جانب سے جاری بیا ن میں کہا گیا کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت ‘استورمنفی04، سکردو منفی03، پاراچنارمنفی، گوپس منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ‘ ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کیمطابق لاہور میں 29، کراچی 36، پشاور29، کوئٹہ23 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :