ایمسنٹی سکیم چوروں کو تحفظ دینے کیلئے شروع کی گئی ‘ناکام ہوگئی ہے ‘عمران خان

ہفتہ 27 فروری 2016 13:03

ایمسنٹی سکیم چوروں کو تحفظ دینے کیلئے شروع کی گئی ‘ناکام ہوگئی ہے ‘عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو چکی ہے کیونکہ ایمنسٹی اسکیم چوروں کو تحفظ دینے کیلئے شروع کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کے زریعے ایماندار ٹیکس دہندگان کو سزا مل رہی تھی اور چوروں کو تحفظ مل گیا تھا ‘پاکستانی عوام فلاحی کاموں کیلئے دل کھول کر عطیہ دیتے ہیں تاہم عوام چاہتے ہیں کہ ان کے لیڈر عوامی پیسہ لوٹنے کی بجائے ٹیکس ادا کریں،لیڈر ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں تو عوام بھی ادا کریں گے عمران خان نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی نے پولیس کو سیاسی اثرورسوخ سے نکا ل دیا ہے اور صوبے میں آئی جی پولیس کو بااختیا ر بنا دیا ہے۔

کے پی کے میں پولیس پبلک سیفٹی کمیشن کو جوابدہ ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ فرق ہے نئے اور پرانے پاکستان میں ‘پنجاب اور سندھ کو چیلنج کر تا ہوں کہ تھانہ کلچر ختم کر یں اور کے پی کے کی طرح پولیس کو غیر سیاسی بنا کر دکھائیں۔