بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،کوئٹہ میں ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 27 فروری 2016 11:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ ڈویژن میں کہیں کہیں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں استورمنفی04، سکردو منفی03، پاراچنارمنفی، گوپس منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی مطابق لاہور میں 29، کراچی 36، پشاور29، کوئٹہ23 اور راولپنڈی اسلام آباد میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :