ملک میں قومی اداروں کی تباہی کا سپریم کورٹ نوٹس لے کیونکہ موجودہ حالات میں قوم کی واحد امید سپریم کورٹ ہے، ناہیدخان صفدر عباسی

سندھ اور پنجاب میں اداروں میں میرٹ کا قتل عام رشوت اقربا پروری اور کرپشن کا راج ہے جس کی وجہ سے اداروں کا وجود خطرے میں پڑگیاہے

جمعہ 26 فروری 2016 22:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہا ہے کہ ملک میں قومی اداروں کی تباہی کا سپریم کورٹ نوٹس لے کیونکہ موجودہ حالات میں قوم کی واحد امید سپریم کورٹ ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں اداروں میں میرٹ کا قتل عام رشوت اقربا پروری اور کرپشن کا راج ہے جس کی وجہ سے اداروں کا وجود خطرے میں پڑگیاہے اس صورتحال کا چیف جسسٹس سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس نہیں لیا تو بات پوائنٹ آ ف نو ریٹرن تک جاسکتی ہے۔

محترم بینظیر بھٹوشہید کی پولیٹیکل سیکر یٹری ناہید خان نے کہا کہ مسلح افواج تنہا نہ صر ف اندرونی اور بیرونی جارحیت کے خلاف بر سر پیکا ر ہے بلکہ معاشی دہشت گردی میں ملوث طا قتوں سے بھی نبرد آ زماہے۔

(جاری ہے)

مو جودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ کہ تمام محب وطن سیاسی جماعتیں مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوں ۔ ڈسٹریکٹ ویسٹ میں رجحان آ فریدی کے ڈیرے پر پاکستان پیلز پارٹی ورکرزسے خطا ب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر صدر عباسی نے کہا کہ (27)فروری کو سکھر میں ہونے والا تیسر ا ورکرز کنویشن ثا بت کردے گا کہ بینظیر بھٹو شہید کے اصل وارث آ ج بھی کراچی سے کشمور اور کشمور سے خیبر تک بقاجمہوریت اور شہید بھٹواور بینظیر بھٹوکی لیگیسی کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے ہم تیار ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک سائیں حکومت کے کارنامے زبان زد ِعام ہے انہوں نے کہا کہ احتساب بلا امتیاز اور سب کا ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم اور ان کا بینہ کی جانب سے نیب پر دباؤ کے منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔ ڈاکٹر صفدر عباسی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آ صف زرداری کا یوٹرن کے بعد ایک اور ٹرن ان کے گبھراہٹ کی عکاسی کررہا ہے ۔