وفاق نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کیلئے پنجا ب حکومت کو خط ارسال کر دیا

جمعہ 26 فروری 2016 22:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) وفاق نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لئے پنجا ب حکومت کو خط ارسال کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وفاق نے قیمتیں بڑھانے پر 11برانڈز اور تین کمپنیوں کو ذمہ دار قرا ر دیتے ہوئے پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر ے۔ خط میں کہا گیا گیاہے کہ قیمتوں میں 15سے 40فیصد تک اضافہ کیا گیا ۔