کوئٹہ ،جے ٹی آئی کے مرکزی کنوینرعبدالواحدکاکڑاورمعاون کنوینرممتازاللہ نے تمام صوبوں کے انتخابات کے شیڈول کااعلان کر دیا

جمعہ 26 فروری 2016 22:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینرعبدالواحدکاکڑاورمرکزی معاون کنوینرممتازاللہ نے تمام صوبوں کے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاجس کے مطابق6مارچ کوصوبہ بلوچستان،11مارچ کوصوبہ پنجاب،18مارچ کوصوبہ خیبر پشتونخوا، 24 مارچ کوصوبہ سندھ،6اپریل کوگلگت بلتستان،10اپریل وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور11اپریل کواسلامک یونیورسٹی اسلام کے انتخابات ہوں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی اجلاس اورمرکزی قائدین سے مشاورت کے بعدجمعیت بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرجے ٹی آئی کے دیگرسینئرارکان بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کے تمام اضلاع کے انتخابات مکمل ہوگئے اس کے بعدصوبوں کے انتخابات کامرحلہ مکمل کیاجائے گاجس کے بعدمرکزکے انتخابات کااعلان کیاجائے گاانہوں نے چاروں صوبوں کے کنوینروں کوصوبائی انتخابات کے لئے بھرپورتیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تنظیمی امورکواحسن طریقے سے انجام تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ جے ٹی آئی ملک گیرطلبہ تنظیم ہے جس طرح جے یوآئی کی نمایاں حیثیت اورمقام ہے اسی طرح اس کی ذیلی طلبہ تنظیم جے ٹی آئی کی بھی اپنی حیثیت ہے،ا س کااپنادستور،الگ جھنڈااورتمام طلبہ تنظیموں میں امتیازہے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اورعصری تعلیمی اداروں کی مشترکہ تنیظم کااعزازصرف جے ٹی آئی کوحاصل ہے اسی کی فعالیت کے لئے کرداراداکرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :