کوئٹہ ،مولاناولی محمدترابی و دیگر کی جے یو آئی کے انضمام پر قائدین اورکارکنوں کومبارکباد

جمعہ 26 فروری 2016 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،مولانااللہ دادخیرخواہ،مولاناحبیب اللہ مینگل،مفتی عبدالغفورمدنی ،عزیزاللہ پکتوی اوررحیم الدین ایڈوکیٹ نے انضمام پرتمام قائدین اورکارکنوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ دیوبندکی دوجماعتوں کے انضمام کے موقع پرفاق المدارس کے صدرشیخ الحدیث مولاناسلیم اللہ خان ،قائدجمعیت مولانافضل الرحمن اورمولاناعصمت اللہ کی ایک اسٹیج پرپریس کانفرنس اورمتحدہوکرچلنے کے پیغام سے تمام دینی حلقوں میں خوشی کی لہردوڑگئی یہ اتحادامت مسلمہ کے لئے باعث خیرہوگاانہوں نے ملک اجمل خان بازئی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پرانہیں اورتمام کارکنوں کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انضمام کی برکت سے جلدبڑے بڑے شمولیتی اجتماعات کاسلسلہ شروع ہوگاانہوں نے بہترین سیکورٹی انتظامات پرڈی آئی جی اورانتظامیہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کی بہترین سیکورٹی انتظامات کے باعث انضمام اورشمولیت کے دونوں پروگرام اورقائدجمعیت کادورہ کوئٹہ امن اورخیریت کے ساتھ مکمل ہواانہوں نے انصارالاسلام کے رضاکاروں کابھی شکریہ اداکیاکہ انہوں نے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کراپنے قائدکی حفاظت کی مشکل ترین ڈیوٹی انجام دی انہوں نے کہاکہ مقامی ہوٹل میں شمولیتی تقریب میں سیکورٹی مسائل کی وجہ سے محدودلوگوں کوشرکت کے لئے دعوت نامے جاری کئے تھے جن لوگوں کوتکلیف ہوئی یاشرکت نہ کرسکے ان سے معذرت خواہ ہیں انہوں نے میڈیاکے نمائندوں کے تعاون پران کاشکریہ اداکیااورامیدظاہرکی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :