Live Updates

حکمران تحر یک انصاف پر تنقید کی بجائے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

کر پشن کر نیوالے ملک کیلئے ”آستین “کا سانپ ہیں جن کیخلاف تحر یک انصاف جنگ لڑتی رہیگی ‘ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 26 فروری 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکمران تحر یک انصاف پر تنقید کی بجائے اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دیں ‘ کر پشن کر نیوالے ملک کیلئے ”آستین “کا سانپ ہیں جن کے خلاف تحر یک انصاف جنگ لڑتی رہیگی ‘پنجاب میں اگر ”داعش“جڑیں پکڑ رہی ہے تو حکمران اور ا نکے دیگر ادارے کہاں ہیں ؟موجودہ حکمران عوامی مفادات نہیں اپنے سیاست فائدے کو تر جیح دیتے ہیں ‘تحر یک انصاف ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائیگی ‘عمران خان پر تنقید کر نیوالے آسمان پر تھوک رہے ہیں انکو ہاتھوں مایوسی اور رسوائی کے سواکچھ نہیں آئیگا ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں ٹکراؤ اور محاذآرائی کی سیاست نہیں چاہتی بلکہ جمہو ریت اور پار لیمنٹ کی مضبوطی تحر یک انصاف کی اولین تر جیح ہے لیکن اگر حکمران غر یبوں کو خون نچوڑتے رہیں گے تو تحر یک انصاف اس پرکسی صورت خاموش نہیں رہیگی بلکہ اسکے خلاف بھر پور آواز بلند کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی نااہل حکومت نے اپنے اڑھائی سالہ دور میں ملک کو جس طر ح بحرانوں کا شکار کر دیا ہے اسکے بعد ان نااہل حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی کیونکہ موجودہ حکمران غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی پر گامزن ہیں جسکے خلاف ہم پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :