نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء کی طرف سے خواتین کے حقوق سے متعلق حالیہ منظور ہونیوالے قانون پرشدید تنقید

ہم مغرب کی تقلید کر رہے ہیں ،پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا بل معاشرے میں بیگاڑ کا باعث بنے گا‘علماء کرام

جمعہ 26 فروری 2016 21:50

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) نماز جمعہ کے اجتماعات میں کئی مساجد میں علماء کرام نے خواتین کے حقوق سے متعلق پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالے قانون کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مغرب کی نقل قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

جامعہ نعیمیہ لاہور سمیت بعض دیگر مساجد میں علماء کرام نے پنجاب اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے خواتین کے حقوق سے متعلق قانون کو موضوع بنایا گیا ۔

علماء کرام کا کہنا تھاکہ قرآن و احادیث میں مرد و عورت کے حقوق کے حوالے سے واضح کر دیا گیا ہے ۔علماء کرام نے کہا کہ بد قسمتی سے ہم مغرب کی تقلید کر رہے ہیں اورپنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا بل معاشرے میں بیگاڑ کا باعث بنے گا ۔علماء کرام نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ خواتین پر بد ترین تشدد کرنے والے درندے ہیں ۔