قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا سپیکر وولسی جرگہ کی قیادت میں افغان وفد کا گرمجوش خیرمقدم

دونوں ممالک کو قریب کرنے کیلئے عوامی سطح پر رابطے اہم ہیں،افغانوں کی قیادت میں جاری امن عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اویس لغاری کاخیرمقدمی خطاب دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کا تبادلہ جاری رہنا چاہئے ، سپیکر افغان وولسی جرگہ عبدالرؤف کا اظہار خیال

جمعہ 26 فروری 2016 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے سپیکر وولسی جرگہ عبدالرؤف کی قیادت میں افغان وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا،چیئرمین کمیٹی نے افغان وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمنٹ کے لئے تاریخی قدم قراردیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو قریب کرنے کے لئے عوامی سطح پر رابطے اہم ہیں،افغانستان کی قیادت میں جاری امن عمل کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں،افغانستان وفدکی سربراہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے پارلیمانی وفود کا تبادلہ جاری رہنا چاہئے تاکہ اعتماد میں اضافہ ہو،منفی پروپیگنڈا کا مقابلہ کیاجاسکے،پاکستان کے دورہ کے بعد تاثربدل گیاہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سردار اویس احمد خان لغاری کی صدارت میں ہوا،کمیٹی نے عبدالرؤف ابراہیمی سپیکر ولیسی جرگہ کی قیادت میں افغانستان وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی چیئرمین نے قومی اسمبلی کی خارجہ امورکی کمیٹی کی جانب سے جرگہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سپیکر سردارایازصادق کی قیادت میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے لئے تاریخی قدم قراردیا،کمیٹی چیئرمین نے اراکین کمیٹی کا تعارف کرایا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس طرح عوامی سطح پر رابطے دونوں ممالک کو قریب کرنے کے لئے ضروری ہیں۔کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی ماہرین کی آرا اورسفارشات کی روشنی میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے پلاننگ میکانزم کی بہتری کے لئے کمیتی کام کررہی ہے اورگزشتہ اجلاس میں پاک افغانستان کے تعلقات کے فروغ کیلئے بحث کی گئی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ افغانستان کی قیادت میں جاری امن عمل کی بھرپور سپورٹ کرتے ہویں جو پاکستان کی سیکیورٹی کے لئے اہم ہے، انہوں نے انفراسٹرکچر،صحت،تعلیم،مواصلات،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لئے زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے میڈیا کے تعلق کو بڑھانے پر زوردیا تاکہ غیرضروری پروپیگنڈا کے حوالے سے بچاجاسکے،افغانستان کے ولیسی جرگہ سپیکر اوروفد کے سربراہ عبدالروف نے حکومت پاکستان کا افغانستان کے اغواہونے والے سابق گورنر واحدی کی بازیابی کے حوالے سے کوششوں پر شکریہ اداکیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کا تبادلہ ہوناچاہئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد میں اضافہ ہو،منفی پروپیگنڈاکا مقابلہ کیا جاسکے اورمختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ مل سکے۔اجلاس میں اراکین کمیٹی وزارت خارجہ کے حکام نے شرکت کی۔(م ق+وخ)

متعلقہ عنوان :