Live Updates

سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہ ہونے کے باعث لوگ ڈکٹیٹروں کو اچھا سمجھتے ہیں،سیاسی جماعت کا نظریہ ختم ہو جائے توپھر پارٹی بھی نہیں ، مجھے اقتدار کی بھوک نہیں ، ملک اور لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں ،پہلے پارٹی الیکشن میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پرویز مشرف نے بلدیاتی انتخابات کروا کے اچھا کام کیا مگر سیاسی پارٹیوں نے 7سال تک یہ انتخابات ہی نہیں کروائے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ٹی وی انٹرویو

جمعہ 26 فروری 2016 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی پارٹیوں میں جمہوریت نہیں, اس لئے لوگ ڈکٹیٹروں کو اچھا سمجھتے ہیں، سیاسی پارٹی کا نظریہ ختم ہو جائے تو پارٹی بھی ختم ہو جاتی ہے،پہلے پارٹی الیکشن میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب تک اپنے نظریے پر قائم ہے تب تک یہ پارٹی ختم نہیں کی جا سکتی، ہمیں پہلے پارٹی الیکشن میں ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسرے پارٹی الیکشن کو بہتر طریقے سے منعقد کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جب نظریات ختم ہو جاتے ہیں تو پارٹیاں ختم ہو جاتی ہیں، پرویز مشرف نے بلدیاتی انتخابات کروا کے اچھا کام کیا مگر سیاسی پارٹیوں نے 7سال تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں کروائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس غیر سیاسی ہے جبکہ پنجاب میں پولیس میں سیاسی اثر ورسوخ ہے اور اسے لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں میرٹ پر بھرتیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کو انصاف کے حصول کیلئے تھانوں کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے۔ عمران خان نے کہا کہ ضلع کی سطح پر پبلک کمیٹیاں بنائیں گے جو عوام کو انصاف فراہم کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اس ملک سے غربت ختم کرنی ہے تو کسانوں کے اوپر انویسٹمنٹ کرنی ہو گی، کسی بھی انڈسٹری میں انویسٹ کرنے سے اتنے اچھے نتائج نہیں ملیں گے جتنیں کہ زراعت سے مل سکتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اقتدار کی بھوک نہیں ہے، میں اپنے ملک اور لوگوں کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہمارے جلسے کے بعد مظفر آباد میں کسان پیکج دیا، کسان پیکج ایک مذاق ہے اور کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ، ہم آزاد کشمیر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہمارے دھرنے نے لوگوں کو شعور دیا اور یہ ایک جموہری جدود تھی اور پیپلز پارٹی مک مکا کر لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جعلی ووٹوں کی تحقیقات کرنی چاہیے تھیں۔ عمران خان نے کہا کہ 200 ارب روپے قرض لے کر اورنج لائن ٹرین بنائی جا رہی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات