وزیر داخلہ کے احکامات نظر انداز،نادرا اہلکار وں کاغیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کا سلسلہ جاری
نادرا اہلکاروں نے 10 سے 20 ہزار رشوت لیکر افغان ، ازبک ، بنگالی، چینی اور امریکی باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیئے‘ کئی مارے گئے دہشتگردوں سے بر آمد زیادہ تر جعلی شناختی کارڈ کراچی سے جاری ہوئے‘ خفیہ ادارے کی رپورٹ
جمعہ 26 فروری 2016 19:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات نظر انداز،نادرا اہلکار وں کاغیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کا سلسلہ جاری، کئی دہشتگردوں سے بھی جعلی شناختی کارڈ برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے مگر ملوث اہلکار اب بھی عہدوں پر براجمان ہیں۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق نادرا اہلکار یا دہشتگردوں کے آلہ کار رشوت لیکر دہشتگردوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حساس ادارے کی تیار کردہ فہرست بے سود، سنگین جرم میں ملوث متعدد اہلکار اب بھی عہدوں پر تعینات۔
حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا اہلکاروں نے 10 سے 20 ہزار روپے تک رشوت لیکر افغان ، ازبک ، بنگالی، چینی اور امریکی باشندوں کو جعلی شناختی کارڈ بنا کر دیئے۔ مارے گئے کئی دہشت گروں سے بر آمد ہونے والے زیادہ تر جعلی شناختی کارڈ کراچی سے جاری ہوئے۔ غیر ملکیوں نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاکستانی پاسپورٹ بھی حاصل کیے ، فہرست کے مطابق غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے والوں میں نادرا کے ڈپٹی جنرل منیجر آپریشنزز اور منیجرز آپریشزز سمیت مختلف عہدوں پر تعینات کئی افسران اور اہلکار شامل ہیں۔(رڈ)مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.