صدر مملکت ممنون حسین کے 2 ڈرائیورز گرفتار، دونوں ڈرائیورز کو مقررہ رفتار سے کم گاڑی چلانے پر انکوائری کیلئے حراست میں لیاگیا۔سی سی پی اولاہورکیپٹن(ر) امین وینس
محمد علی جمعہ 26 فروری 2016 19:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کے قافلے میں شامل 2 ڈرائیورزکو مشکوک حرکات کے باعث حراست میں لے لیا گیا ہے،جن کو پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین دورہ لاہورکے دوران ان کا قافلہ مال روڈ پر جا رہا تھا کہ قافلے میں شامل2 ڈرئیورز نے اپنی گاڑیوں کی رفتار مقررہ رفتار سے کم کرلی جس کے باعث سکیورٹی اداروں نے دونوں ڈرائیورز کو حراست میں لیکر انکوائری کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے. اس حوالے سے سی سی پی اولاہورکیپٹن(ر) امین وینس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ڈرائیورز مقررہ رفتار سے کم پر گاڑی چلا رہے تھے۔
اتنی کم رفتار پر گاڑی چلانے پر شکوک شبہات پیدا ہوئے جس باعث انہیں گرفتار کیا گیا۔ ڈرائیوروں کا نام محبوب اور شکیل ہے۔ دونوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سی سی پی اولاہورکے مطابق صدر مملکت کی لاہور میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے،صدر مملکت کی نقل و حرکت کو سکیورٹی اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کر دیا گیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.