وزیراعظم نواز شریف کا پروٹوکول:ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی اے 431کو ایئرپورٹ پر اترنے سے روک دیا گیا،وزیراعظم کی روانگی تک طیارہ نصف گھنٹہ تک فضا میں چکر لگاتا رہا، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 19:09

وزیراعظم نواز شریف کا پروٹوکول:ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی اے 431کو ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کے پروٹوکول کے باعث نجی ایئر لائن کے طیارے کوکراچی ایئرپورٹ پر اترنے سے روک دیا گیا۔وزیراعظم کی روانگی تک طیارہ نصف گھنٹہ تک فضا میں چکر لگاتا رہا،طیارے کے فضا میں بلاوجہ مسلسل چکر لگانے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف دورہ کراچی کے بعد واپسی کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تو ابوظہبی سے آنیوالی پرواز پی اے 431کو ایئرپورٹ پر اترنا تھا لیکن سکیورٹی حکام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے پروٹوکول کے باعث نجی ایئر لائن کے طیارے کو ایئرپورٹ پرلینڈ کرنے سے روک دیا ۔

جس کے باعث نجی ایئرلائن کے طیارے کونصف گھنٹہ تک فضا میں چکر لگانے پر مجبورکردیا گیا۔تاہم وزیر اعظم کی روانگی کے بعد طیارے کو ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :