ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی کاروائی : 2ٹریول ایجنٹس گرفتار، انکوائری شروع کر دی گئی۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 فروری 2016 19:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2016ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے 2ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے خاتون ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمہ آمنہ نے فراڈ کر کے دوسری ٹریول ایجنٹ کو پی آئی کی ٹکٹیں فروخت کی تھیں جس کی اطلاع ملنے پر ایف آئی اے نے پی آئی اے کی ٹکٹیں خریدنے اور بیچنے والی دونوں ٹریول ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :