پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے لیے ہروقت تیار ہے‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے پاک آرمی کو بہترین فوج ثابت کیا ہے۔چیف آف آرمی جنرل راحیل شریف کا بہاولپورمیں جوانوں سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 فروری 2016 19:00

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے لیے ہروقت تیار ہے‘دہشت گردی کے ..

بہاولپور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے پاک آرمی کو بہترین فوج ثابت کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کے قریب صحرائے چولستان میں جاری فوجی مشقوں میں شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے بہترین پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی نے ہمیں بہترین فوج ثابت کیا۔بہاولپور میں مشقوں کے جائزے کے بعد آرمی چیف ملتان کور کے ٹارگٹ ایریا میں روانہ ہوگئے، جہاں فوجی مشقیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف گذشتہ روز چولستان کے صحرا میں ہونے والی فوجی مشقوں کے معائنے کے لیے بہاولپور پہنچے تھے، جہاں فیلڈ کمانڈر نے آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق بریفنگ دی۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ موثر تربیت کی بدولت ہی فوج ہر قسم کے خطرات کا بھر پور مقابلہ کرسکے گی۔آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپریشنل استعداد کو بڑھانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے لیے ہم وقت تیار ہے۔

کامیابیوں نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تربیت کے معیار اور جنگی میدان میں کامیابیوں نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیا۔ روایتی جنگ میں بھی پاک فوج کی تربیت کا معیار اعلی ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ آرمی چیف نے مشقوں میں جوانوں کی جنگی مہارت ، مورال اور فٹنس کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہو گا۔

پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے لیے ہروقت تیار ہے‘دہشت گردی کے ..

متعلقہ عنوان :