سیکولر طبقہ منظم منصوبے کے تحت نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،ڈاکٹرمزمل اقبال ہاشمی

جمعہ 26 فروری 2016 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 فروری۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سیکولر طبقہ منظم منصوبے کے تحت نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ آزادی بڑی نعمت ہے، حکمران اور عوام اس کی قدر کریں۔ نوجوان نسل کی گمراہی کے لیے کہا جاتا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بلکہ لبرل طبقہ نے حاصل کیا ہے۔

تاریخ کو جھٹلاکر تحریک پاکستان کی عظیم جدوجہد فراموش نہیں کی جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑ ے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہر دور میں مسلمانوں کی آزادی کے لیے اسلام پسند قوتیں ہی سرگرم رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کو محکوم بنانے کے لیے دشمنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کی صفوں میں ایسی قوتوں کو پروان چڑھایا جو اسلامی معاشرے کے خلاف سرگرم عمل رہے۔ سیکولر طبقہ نئی نسل کو نظریاتی طور پر منتشر کرنے کے لیے تاریخی حقائق مسخ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاالہ الااﷲ کی بنیاد پر ہزاروں جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا تھا۔ ملک دشمن عناصر نئی نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان کی اہمیت و مقاصد کو نکالنا چاہتے ہیں۔ نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :