حکومت رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی مدت میں 30مارچ تک توسیع کی جائے،تاجر برادری حکومت کی سکیم کو کامیاب بنانا چاہتی ہے

انجمن تاجران کے مرکزی رہنما اجمل بلوچ کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 26 فروری 2016 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) انجمن تاجران کے مرکزی رہنما اجمل بلوچ نے حکومت سے رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی مدت میں30مارچ تک توسیع کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تاجر برادری حکومت کی سکیم کو کامیاب بنانا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کو ایک کروڑ20ہزار روپے ٹیکس دینا ہے،حکومت سے اپیل ہے کہ وہ 30مارچ تک رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی مدت میں توسیع کردے ۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بارٹیکس گوشوارے کا آسان طریقہ اور اردو میں فارم جاری کردیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے 30مارچ تک 5لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کے گوشوارے بھی آجائیں گے ، تاجر برادری حکومت کی سکیم کو کامیاب بنانا چاہتی ہے